Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

حکومت کے 70 روپے فی لیٹر پیٹرول لیوی کو مسترد کرتے ہیں، حافظ نعیم الرحمان

لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے 70 روپے فی لیٹر پیٹرول لیوی کو مسترد کرتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت فوری طور پر پیٹرول کی قیمتوں میں کمی اور بجلی کے بلوں میں عوام کو ریلیف دینے کا اعلان کرے۔

انہوں ںے کہا کہ ملک کے معاشی حالات دن بدن بگڑ رہے ہیں۔ اور حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے عوام کو مزید مشکلات کا سامنا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جب قوم کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا جائے تو عوام حکمرانوں سے یکجہتی کا مظاہرہ کیسے کر سکتے ہیں؟ جب تک فارم 47 کے مطابق حکومتیں مسلط کی جاتی رہیں گی۔ ملک میں استحکام نہیں آسکتا۔

کراچی کے سیاسی حالات پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہاں کے عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ ایم کیو ایم کو جعلی طریقے سے مسلط کیا گیا ہے۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ عوام کو سستی اور معیاری تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کرے۔

Related posts

شاہین آفریدی نے ون ڈے کرکٹ میں ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

Mobeera Fatima

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کا چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا امکان

Mobeera Fatima

شہباز نے عمران خان کو مذاکرات کی پیشکش کی، انکے کسی رہنما نے جواب نہ دیا، خواجہ آصف

Mobeera Fatima

Leave a Comment