Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پی ٹی اے کی جانب سے موبائل صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ویلیو ایڈڈ سروسز کی غیر قانونی اور غیر مجاز ایکٹیویشن سے متعلق عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے باضابطہ ایڈوائزری جاری کر دی۔

ترجمان پی ٹی اے کے مطابق بعض صارفین نے شکایت کی کہ ان کے موبائل نمبرز پر ویلیو ایڈڈ سروسز ان کی اجازت کے بغیر فعال کی جا رہی ہیں۔ اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی صارف کی پیشگی اجازت کے بغیر کوئی ویلیو ایڈڈ سروس ایکٹیویٹ نہیں کی جا سکتی۔

پی ٹی اے نے ہدایت کی کہ وی اے ایس ایکٹیویشن کے لیے ون ٹائم پاس ورڈ (او ٹی پی) کی تصدیق لازمی ہو گی۔ اور او ٹی پی شیئر کیے بغیر کوئی سروس فعال نہیں کی جا سکے گی۔ غیر مجاز ایکٹیویشن کو ناقابل قبول قرار دیا گیا ہے۔

ایڈوائزری میں موبائل صارفین کو مشورہ دیا گیا کہ وہ مشکوک لنکس اور غیر ضروری سروسز سے محتاط رہیں۔ اگر کسی صارف کو غیر متعلقہ چارجز کا سامنا ہو تو فوری طور پر متعلقہ موبائل آپریٹر سے رابطہ کریں۔

Related posts

آلودگی پر قابو پانے کیلئے خودکار مانیٹرنگ سسٹم لارہے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب

Mobeera Fatima

ایچ آئی وی کے مریضوں کی تعداد میں خطرناک اضافہ

Mobeera Fatima

وفاقی محتسب کے افسران کی مظفر آباد آزاد کشمیر میں کھلی کچہر ی

Mobeera Fatima

Leave a Comment