Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

برطانوی ریسرچ ادارے کی اسرائیل، امریکا اور ایران جنگ پر سروے رپورٹ جاری

ایک برطانوی ریسرچ ادارے کے حالیہ سروے میں اسرائیل، امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ جنگ کے تناظر میں برطانوی عوام کی رائے سامنے آگئی ہے۔

سروے کے مطابق 49 فیصد برطانوی شہری امریکا کی ایران کے خلاف جنگ کی مخالفت کرتے ہیں جبکہ 28 فیصد نے اس کی حمایت کی، باقی شرکاء نے اس معاملے پر کسی رائے کا اظہارنہیں کیا۔

سروے میں یہ سوال بھی شامل تھا کہ آیا برطانیہ کو امریکا کو اپنے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دینی چاہیے یا نہیں۔

نتائج کے مطابق 50 فیصد افراد اس کی مخالفت میں ہیں، جبکہ 32 فیصد نے امریکا کو اڈوں کے استعمال کی اجازت دینے کی حمایت کی۔

یاد رہے کہ برطانوی وزیراعظم نے حالیہ کشیدگی کے دوران امریکا کو فضائی دفاع کے لیے برطانیہ کے اڈوں تک محدود رسائی کی منظوری دی تھی۔

Related posts

کسی کو دنیا کی بڑی ایٹمی طاقت کو دھمکانے کی اجازت نہیں دیں گے، روس

admin

متحدہ عرب امارات کا وزٹ ویزا یا نوکری، پاکستانیوں کیلئے قواعد و ضوابط جاری

Mobeera Fatima

اسرائیلی حملے میں ایران کے انٹیلی جنس وزیر اسماعیل خطیب شہید

Mobeera Fatima

Leave a Comment