Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

طلبہ کی چین میں جدید زرعی تربیت کا خرچ حکومت اٹھائے گی، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ طلبہ کی چین میں جدید زرعی تربیت کا تمام خرچ حکومت اٹھائے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت چین میں جدید زراعت کی تربیت کے حصول کیلئے جانے والے پاکستانی طلبا و طالبات کے حوالے سے اجلاس ہوا۔

وزیر اعظم نے اجلاس کے دوران زرعی شعبے کی تربیت کے لئے بھیجے جانے والے طلباء کا انتخاب میرٹ پر کرنے کی ہدایت کی، پورٹل سے درخواستوں کی اسکروٹنی کے دوران سلیکشن سے متعلق شکایات کے ازالے کیلئے کمیٹی بنانے کا بھی حکم دے دیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہے جس کی زرعی شعبے میں ترقی بے مثال ہے، دورہ چین کے دوران چینی قیادت سے زرعی شعبے میں پاکستانی طلبہ کی جدید تربیت کی درخواست کی تھی، طلبہ کی چین میں جدید زرعی تربیت کا پورا خرچ حکومت پاکستان اٹھائے گی۔

Related posts

کوٹ مومن، تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں مزید توسیع کر دی گئی

Mobeera Fatima

افغانستان میں کشتی ڈوب گئی ، خواتین اور بچوں سمیت 20 افراد جاں بحق

admin

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، بھارتی ٹیم کو پاکستان آنے کی تاحال منظوری نہ مل سکی

Mobeera Fatima

Leave a Comment