Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

کوٹ مومن، تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں مزید توسیع کر دی گئی

سرگودھا: کوٹ مومن کے سیلاب زدہ علاقوں میں اسکولز کی تعطیلات میں مزید 4 دن کی توسیع کر دی گئی ہے۔

تعطیلات میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق 13 ستمبر تک سیلاب متاثرہ علاقوں میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

ڈپٹی کمشنر سرگودھا محمد وسیم نے کہا کہ یہ فیصلہ سیلابی صورتحال اور بحالی کے کام کے پیش نظر کیا گیا، شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔

ڈپٹی کمشنر سرگودھا نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ 41 مواضعات میں اسکولز بند رہیں گے۔

Related posts

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے سی ڈی اے عملے کو پارلیمنٹ سے نکالنے کی تردید کردی

Mobeera Fatima

پی ٹی آئی سول نافرمانی کا شوق بھی پورا کر لے، خواجہ آصف

Mobeera Fatima

خیبر پختونخوا حکومت کا بنوں واقعے کی شفاف تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment