Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

حکومت کا سستی ترین گاڑی متعارف کرانے پر غور

حکومت پاکستان نئی آٹو پالیسی کے تحت سستی چھوٹی گاڑیوں کی نئی کیٹیگری متعارف کرانے پر غور کر رہی ہے، جس کی قیمت موجودہ انٹری لیول کار سوزوکی آلٹو سے بھی کم ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق مجوزہ L6/L7 کیٹیگری نئی آٹو انڈسٹری ڈیولپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ پالیسی (AIDEP) 2026–31 کا حصہ ہے، جس کا مقصد موٹر سائیکل اور 660cc گاڑیوں کے درمیان موجود قیمت کے خلا کو پُر کرنا ہے۔

یہ منصوبہ خاص طور پر کم آمدنی والے طبقے، موٹر سائیکل استعمال کرنے والوں اور پہلی بار گاڑی خریدنے والوں کو مدنظر رکھ کر تیار کیا جا رہا ہے، جو مہنگی گاڑیوں کے باعث مارکیٹ سے باہر ہیں۔

اس مجوزہ کیٹیگری کے تحت گاڑیاں چھوٹی، ہلکی اور کم فیول خرچ کرنے والی ہوں گی، جو شہری علاقوں میں روزمرہ سفر کے لیے موزوں ہوں گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس سے نہ صرف گاڑیوں کی ملکیت میں اضافہ ہوگا بلکہ مقامی سطح پر گاڑیوں کی تیاری اور سرمایہ کاری کو بھی فروغ ملے گا۔

Related posts

سکیورٹی خدشات ، کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں موبائل انٹرنیٹ سروس بند

Mobeera Fatima

مشرق وسطیٰ کی صورتحال: صدر نے اہم اجلاس طلب کرلیا، وزیراعظم، وفاقی وزراء اور عسکری قیادت شریک ہوگی

Mobeera Fatima

آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہیلتھ انشورنس بند ہونے کا انکشاف

Mobeera Fatima

Leave a Comment