Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

سونا ایک ہزار روپے مہنگا ، فی تولہ 2 لاکھ ، 77 ہزار 400 کا ہو گیا

عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10 ڈالر کے اضافے سے 2 ہزار 662 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار روپے کے اضافے سے 2 لاکھ ، 77 ہزار 400 روپے ہو گئی۔

اسی طرح فی 10 گرام سونا بھی 858 روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد 10 گرام سونا 2 لاکھ ، 37 ہزار 826 روپے کا ہو گیا۔

سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3400 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2914.95روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

Related posts

بجلی صارفین کیلئے ایک ساتھ بجلی مہنگی اور سستی بھی کر دی گئی

Mobeera Fatima

تین دن میں مرغی کا گوشت 26 روپے سستا

Mobeera Fatima

حسینہ واجد ملک چھوڑنے سے قبل امریکا پر الزامات پر مشتمل تقریر کرنا چاہتی تھیں ، بھارتی میڈیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment