Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

فی تولہ سونا 2 ہزار روپے سستا ، قیمت 2 لاکھ ، ساڑھے 61 ہزار ہو گئی

سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھائو جاری ، عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ہفتے کو فی اونس سونے کی قیمت 21 ڈالر کی کمی سے 2497 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 2000  روپے کی کمی سے 2 لاکھ ، 61 ہزار 500 روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 1714 روپے کی کمی سے 2 لاکھ ، 24 ہزار 194 روپے ہو گئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے کی کمی سے 2850 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 42.87 روپے کی کمی 2443.41 روپے ہو گئی۔

Related posts

اسٹاک مارکیٹ میں 99 ہزار کی حد بحال ، ڈالر بھی سستا

Mobeera Fatima

نور بخاری محرم الحرام میں پکنک منانے والے فنکاروں پر برس پڑیں

Mobeera Fatima

پاکستان میں خطے کی بڑی ملٹی نیشنل فضائی مشق انڈس شیلڈ 2024 کا انعقاد

Mobeera Fatima

Leave a Comment