پاکستان سمیت عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی اضافہ، نئی قیمت 2 لاکھ 41 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں کاروباری ہفتے کے آخری روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے کا اضافے ریکارڈ کیا گیا۔ فی دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 429 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 72 ہزار 19 تک جاپہنچی
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، فی اونس سونے کی قیمت 7 ڈالر کے اضافے سے 2342 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
دوسری طرف فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2900 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2486.28 روپے پر مستحکم رہی۔