Daily Systematic Metro News Breaking News
معیشت

سونا مزید 1200 روپے فی تولہ سستا

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مزید کمی ہو گئی ہے، فی تولہ سونا 1200 روپے سستا ہو گیا۔

سونے کی قیمت میں کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 41 ہزار 100 روپے کا ہو گیا ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کمی ہوئی جس سے دس گرام سونا 2 لاکھ 6 ہزار 790 روپے کا ہو گیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 12 ڈالر کمی ہونے سے فی اونس قیمت 2337 ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 1200 روپے تولہ ہی کمی ہوئی تھی، سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2650 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2271.94روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

Related posts

11 اشیاء کی قیمتوں میں کمی،18 میں اضافہ، 22 کی قیمتوں میں استحکام رہا

Mobeera Fatima

ڈالر مزید سستا ہو گیا ، اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی کا رجحان

Mobeera Fatima

ڈالر، ریال سستا، یورو، پاؤنڈ، درہم مہنگے ہو گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment