Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

سونا 2 ہزار روپے مہنگا ، فی تولہ 2 لاکھ ، 78 ہزار 800 کا ہو گیا

سونا دو روز تک سستا ہونے کے بعد مقامی مارکیٹ میں آج قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ہو گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 78 ہزار 800 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1715 روپے کے اضافے کے بعد قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 26 روپے ہو گئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 21 ڈالر بڑھ کر 2683 ڈالر فی اونس پر آ گیا ہے۔

سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس ملک میں فی تولہ چاندی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3300 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2829.21 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

Related posts

وزیر اعظم شہباز شریف کی طبیعت ناساز ، دورہ ایران ملتوی ، دیگر مصروفیات بھی منسوخ

Mobeera Fatima

جسٹس منصور رخصت پر چلے گئے ، تین رکنی بینچ کے سامنے مقرر مقدمات ڈی لسٹ

Mobeera Fatima

cگھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں مزید کمی

admin

Leave a Comment