Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی کی قیمت میں 18 روپے فی کلو کمی

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے سبسڈائزڈ گھی کی قیمت میں 18 روپے فی کلو کمی کر دی ہے۔

ترجمان یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے پی ایم ٹی 40 کے رجسٹرڈ خاندانوں کیلئے گھی کی قیمت میں 18 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے۔

بی آئی ایس پی کے صارفین کے لئے 393 روپے فی کلو کی بجائے 375 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہوگا،جبکہ عام صارفین کے لئے بھی 18 روپے فی کلو کی کمی کی گئی ہے۔

عام صارفین کو 463 روپے فی کلو کی بجائے 445 روپے فی کلو مہیا کیا جائیگا،نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔

Related posts

پاکستان کا قرضہ 315 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گیا، وژول کیپیٹل

Mobeera Fatima

ہیلمٹ، انڈیکیٹر اور بغیر سائیڈ ویو مرر موٹر سائیکل والوں کیخلاف بڑے کریک ڈاؤن کا حکم

Mobeera Fatima

روشن گھرانہ پروگرام: صارف 10 فیصد ادائیگی پر سولر پینل لے سکے گا

Mobeera Fatima

Leave a Comment