Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

غزہ میں قحط کا خطرہ، خوراک نایاب، قیمتیں آسمان پر

غزہ کا طویل محاصرہ ایک نازک موڑ پر پہنچ چکا ہے جہاں خوراک کی شدید قلت نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔

ورلڈ فوڈ پروگرام کے مطابق غزہ میں خوراک کا ذخیرہ ختم ہو چکا ہے اور آئندہ چند روز میں خوراک کے مراکز مکمل طور پر بند ہو سکتے ہیں۔

ادارے نے خبردارکیا ہے کہ خوراک کی قیمتوں میں 1400 فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے جبکہ لوگ زندہ رہنے کے طریقے تلاش کرنے میں ناکام ہو رہے ہیں۔

عارضی جنگ بندی کے دوران جو معمولی بہتری آئی تھی، وہ بھی اب ختم ہو چکی ہے، ورلڈ فوڈ پروگرام کے ترجمان کا کہنا ہے کہ “یہ لوگ تکلیف میں ہیں، اور ہمیں ان سے اچھا سلوک کرنا ہو گا۔”

ادھرامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیرِاعظم سے غزہ کی بگڑتی صورتحال پر بات چیت کی ہے اور انسانی بحران کو روکنے کے لئے فوری اقدامات پر زور دیا ہے۔

Related posts

ڈی آئی خان سے نجی کمپنی کے 11 ملازمین اغواء ، 5 کو بازیاب کرا لیا گیا

Mobeera Fatima

مہنگائی کی ہفتہ وار شرح 3 فیصد سے اوپر چلی گئی

Mobeera Fatima

پی ایس ایل جیسی پرفارمنس انٹرنیشنل میں نہیں کر پا رہا، شاداب خان

Mobeera Fatima

Leave a Comment