پاکستان ٹیم میں ایک نئے نوجوان نے بطور فاسٹ بولر اور آل راؤنڈر اپنے بین الاقوامی سفر کا آغاز دھماکہ خیز انداز میں کیا ہے۔
9️⃣ sixes in a destructive knock 🔥
Which of Razaullah’s big hits was your favourite❓
#ENGvPAK | #PakistanCricket https://t.co/zwAn8rFD0K
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 11, 2026
جی ہاں، بات ہو رہی ہے برمنگھم ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے رضااللہ کی جنہوں نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی سے پاکستان کی میچ میں واپسی ممکن بنائی۔ انہوں نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے میچ کی پہلی اننگز میں 4 اہم وکٹیں حاصل کرنے کے بعد پاکستان کی دوسری اننگز میں جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 81 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
انگلینڈ کی پہلی اننگز میں جاندار بولنگ کا جادو چلاتے ہوئے رضااللہ نے 23 اوورز کرائے اور 148 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ انہوں نے ایمیلیو گے، جو روٹ، جیمی اسمتھ اور اولی رابنسن کو پویلین کی راہ دکھائی۔
Applauded for a fantastic effort 👏
Razaullah is a fan favourite after his incredible 81 on debut 🙌🤳
#ENGvPAK | #PakistanCricket https://t.co/vvRP2Lc9AU
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 11, 2026
What a beautiful display of batting by Raza Ullah!! https://t.co/ct9JFriRyH
— Ihtisham Ul Haq (@iihtishamm) September 11, 2026
