سری لنکا انڈر19 ٹیم کے سابق کپتان دھمیکا نروشنا کوقتل کردیا گیا۔
سابق کرکٹر کو ان کی رہائشگاہ میں نشانہ بنایا گیا جہاں وہ اپنی اہلیہ اور 2 بچوں کے ساتھ موجود تھے۔نروشنا کو قتل کرنے والے شخص نے مبینہ طور پر 12 بور پستول کا استعمال کیا۔
معاملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے لیا گیا جبکہ ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔
واضح رہے دھمیکا نروشنا کو سری لنکا کے بہترین آل راؤنڈرز میں شمار کیا جاتا تھا، انہوں نے نامور کرکٹرز پرویز معروف، اینجلو میتھیوز، اپل تھرنگا کیساتھ بھی کھیلا۔نروشنا نے 20 سال کی عمر میں کھیل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔سری لنکن کرکٹ بورڈ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔