Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پاکستان بار کونسل کے 7 ممبران نے ایڈہاک ججز کی تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کی مخالفت کر دی

پاکستان بار کونسل کے 7 ممبران نے ایڈہاک ججز کی تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کی مخالفت کر دی ہے۔

ممبران پاکستان بارکونسل کا کہنا ہے کہ ایڈہاک پر ججز کی تعیناتی سے جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کو مجروح کیا جائے گا۔

ممبران کا کہنا تھا کہ ایسی تقرریوں سے عدالت کے سامنے آنے والے آئینی مسائل پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔

ممبران پاکستان بار کونسل نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے عدالتی نظام پر عوام کا اعتماد ختم ہو سکتا ہے۔

ان ممبران نے جوڈیشل کمیشن اور پارلیمانی کمیٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ ان تقرریوں کی توثیق نہ کریں۔

Related posts

بجلی کمپنیوں میں ناقص کارکردگی والے افسران کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز

Mobeera Fatima

مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال، خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد اضافہ

Mobeera Fatima

غزہ میں نسل کشی پر فرانس اور جرمنی نے بھی اسرائیل کو خبردار کردیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment