Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے تاہم گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش اور بلند و بالاپہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے۔

خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں اسموگ چھائے رہنے جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں شدید دُھند پڑنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک جبکہ سموگ/دُھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تا ہم لاہور، قصور، اوکاڑہ، سیالکوٹ، حافظ آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، نارووال، اٹک، جہلم، چکوال، منگلہ، گجرات، گوجرانوالہ، سرگودھا، شیخوپورہ، ساہیوال، فیصل آباد، بہاولپور، بہاولنگر، ملتان، لیہ، بھکر، خانیوال، خانپور، رحیم یار خان، ڈی جی خان اور گرد و نواح میں صبح و شام کے اوقات میں اسموگ چھائے رہنے جبکہ صبح و رات کے اوقات میں شدید دُھند پڑنے کی توقع ہے۔

Related posts

دریائے راوی میں 39 سال بعد بڑا سیلابی ریلا گزر رہا ہے، ڈی جی پی ڈی ایم اے

Mobeera Fatima

اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی سعودی عرب کو مل گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment