Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

یو اے ای نے تاریخ میں پہلی بار 5 کرکٹرز کو شہریت دے کر قومی ٹیم میں شامل کر لیا

متحدہ عرب امارات نے تاریخ میں پہلی مرتبہ 5 غیر ملکی کرکٹرز کو شہریت دے کر قومی ٹیم میں شامل کر لیا۔

خزیمہ تنویر، اجے کمار، اکشدیپ ناتھ، ہرپریت بھاٹیا اور ادیب عثمانی کو نیچرلائزیشن کے ذریعے اماراتی شہریت دی گئی ہے۔ یو اے ای میں کرکٹرز کو اس طریقے سے شہریت ملنے کا یہ پہلا موقع ہے۔

یہ تمام کھلاڑی 17 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہیں جو نیپال میں سہ ملکی سیریز کھیلنے کیلئے موجود ہے۔

کرکٹ میں زیادہ تر کھلاڑی غیرملکی پس منظر کے حامل تھے جو آئی سی سی کے 3 سالہ قیام کے قانون کے تحت ٹیم کی نمائندگی کرتے تھے۔ اب ان 5 کھلاڑیوں کو باقاعدہ پاسپورٹ ملنے کے بعد بطور شہری یو اے ای کی نمائندگی کر سکیں گے۔

اس سے قبل یو اے ای میں فٹبال، رگبی اور جوڈو کے کھلاڑیوں کو 2018 کے صدارتی فرمان کے تحت شہریت دی جا چکی ہے۔

Related posts

ایشیا کپ میں شکست کے بعد سلمان آغا کا ویمن ٹیم کیلئے اہم پیغام

Mobeera Fatima

ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل، جنوبی افریقہ کو تاریخی فتح کیلئے 69 رنز درکار

Mobeera Fatima

شائقین کرکٹ کیلئے بڑا اعلان ، راولپنڈی میں جاری ٹیسٹ میچ ٹکٹ کے بغیر دیکھ سکیں گے

Mobeera Fatima

Leave a Comment