Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ملکی ترقی کیلئے سب کچھ پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے کرنا ہو گا ، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جب ادارے اربوں کا نقصان کریں تو ریلیف کیسے دیں؟ خیرات سے اسکول اور اسپتال چل سکتے ہیں، ملک ٹیکس سے چلتے ہیں۔

کمالیہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ ٹیکس چھوٹ کو بتدریج کم کرنا ہے، ٹیکس نیٹ کو بڑھا رہے ہیں۔ ریٹیلر پر جولائی سے ٹیکس عائد ہو جائے گا، قوانین موجود ہیں لیکن اتھارٹی صحیح طرح سے ٹیکس جمع نہیں کر رہی۔

وزیرِ خزانہ کا کہنا ہے کہ ٹیکس ڈیجیٹیلائزیشن سے کرپشن کم ہو گی، جی ڈی پی کا انحصار ٹیکس پر ہے، ٹیکس سے ہی سارا نظام چلتا ہے، حکومتی اخراجات کم کریں گے، ڈیڑھ ماہ میں آپ کو اقدامات کا علم ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی ایئر پورٹ کی آؤٹ سورسنگ جولائی میں ہو جائے گی ، لاہور ایئر پورٹ بھی پرائیویٹ سیکٹر کو دے دیں، اگر ملک کو آگے جانا ہے تو سب کچھ پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر ملک کو ریلیف چاہیے تو خسارے اور حکومتی بوجھ کو کم کرنا ہو گا، زراعت اور آئی ٹی کا آئی ایم ایف یا کسی اور چیز سے کوئی تعلق نہیں ہے، زراعت اور آئی ٹی کے شبعے میں ترقی سے ملکی معیشت بہتر ہو گی۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ بلا سود کسانوں کے لیے قرضوں کی فراہمی سے زراعت میں انقلاب برپا ہو گا، اس بار چین سے پیسے نہیں ، ٹیکنالوجی مانگنے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ٹی سیکٹر ہمارے کنٹرول میں ہے، وزیراعظم کو رپورٹ پیش کریں گے کہ کن وزارتوں کو بند کرینگے، جہاں جہاں کرپشن ہے انہیں بند کر دیا جائے گا۔

Related posts

پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا

Mobeera Fatima

چین کی پاکستانی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹریننگ کرانے کی یقین دہانی

Mobeera Fatima

بلوچستان: حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کے 11 ارکان اسمبلی پارلیمانی سیکرٹری مقرر

admin

Leave a Comment