Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

بنگلہ دیش میں سیلاب نے تباہی مچا دی ، 15 افراد ہلاک ، 48 لاکھ متاثر ، مواصلاتی نظام درہم برہم

بنگلہ دیش میں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ، اب تک 15 افراد ہلاک  اور لاکھوں متاثر ہوئے ہیں۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق ملک کے 11 اضلاع میں شدید بارشوں کے بعد بدترین سیلابی صورتحال کے نتیجے میں 48 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 15 کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

سیلاب کے باعث ڈھاکا اور جنوب مشرقی ساحلی شہر چٹاگانگ کے درمیان زمینی رابطہ منقطع ہو گیا، آبادیاں پانی میں ڈوبنے سے مواصلاتی نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ تقریباً 9 لاکھ کے قریب لوگ سیلاب میں پھنسے ہوئے ہیں ، متاثرہ 11 اضلاع میں فینی، کومیلا، نوخالی، لکشمی پور اور دیگر اضلاع شامل ہیں۔

فینی میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 92 فیصد موبائل ٹاورز گرنے کے باعث فون سروس معطل ہے ،حکام نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں فوج کی جانب سے ریسکیو آپریشن جاری ہے جس میں نیوی، کوسٹ گارڈ، فائر سروسز، پولیس اور طلب بھی حصہ لے رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ سیلابی علاقوں میں پھنسے ایک لاکھ 88 ہزار افراد کو ریسکیو کرکے کیمپوں میں پہنچادیا گیا ہے ، متاثرہ علاقوں میں اب تک ساڑھے تین کروڑ ٹکا کیش تقسیم کیا گیا ہے، اس کے علاوہ 20 ٹن سے زائد چاول اور 15 ہزار خشک خوراک کے پیکٹس بھی تقسیم کیے جا چکے ہیں۔

Related posts

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

Mobeera Fatima

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان

Mobeera Fatima

مکیش امبانی کا ایشیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں پہلا نمبر

Mobeera Fatima

Leave a Comment