Daily Systematic Metro News Breaking News
سائنس اور ٹیکنالوجی

پاکستان میں فائیو جی لانچنگ کے پہلے مرحلے کا آغاز

پاکستان میں فائیو جی لانچنگ کے پہلے مرحلے کا آغاز ہوگیا۔

پی ٹی اے نے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کیلئے اظہار دلچسپی مانگ لیا،انٹرنیشنل کنسلٹنٹ پاکستان میں فائیو جی لانچنگ کیلئے رپورٹ تیار کرے گا۔

پی ٹی اے نے کنسلٹنٹ کی خدمات کیلئے ٹی او آرز بھی جاری کردیئے،انٹرنیشنل کنسلٹنٹ انڈسٹری اور ٹیلی کام آپریٹرز کیساتھ مشاورت کرے گا۔

کنسلٹنٹ عالمی معیار کے مطابق اسپیکٹرم کی ریلیز کے حوالے سے میکنزم تیاراور فی میگا ہرٹس اسپیکٹرم کی قیمت کا روپے اور ڈالر میں تعین کرے گا۔

علاوہ ازیں کنسلٹنٹ اسپیکٹرم کی نیلامی کیلئے آسان ادائیگی پلان بھی ترتیب دے گا،کنسلٹنٹ پی ٹی اے کو اسپیکٹرم کی نیلامی کیلئے پالیسی سفارشات دے گا۔

کنسلٹنٹ کی رپورٹ کی روشنی میں وفاقی حکومت فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کرے گی۔

Related posts

ٹویوٹا یارس کا نیا ماڈل پاکستان میں لانچ

admin

ایران کی اپنے شہریوں سے واٹس ایپ ڈیلیٹ کرنے کی اپیل

Mobeera Fatima

ایمیزون کلاؤڈ سروس میں خرابی، Fortnite اور Snapchat سمیت کئی ایپس بند

Mobeera Fatima

Leave a Comment