Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

قطر کے ایل این جی پلانٹ میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی ، 54 افراد زخمی ، 18 لاپتہ

قطر کے ایل این جی پروسیسنگ مرکز راس لفان انڈسٹریل سٹی میں دھماکے کے نتیجے میں 54 افراد زخمی ہو گئے جبکہ 18 افراد لاپتہ ہیں۔

قطر انتظامیہ کے مطابق راس لفان انڈسٹریل سٹی میں پیش آنے والے ایک تکنیکی خرابی کے باعث پہلے دھماکا ہوا اس کے بعد بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اُٹھی۔

کمپنی نے کہا کہ ہنگامی امدادی ٹیموں کو فوری طور پر موقع پر روانہ کیا گیا اور آگ پر کُچھ ہی دیر کے بعد قابو پا لیا گیا  جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس صنعتی علاقے راس لفان کو امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کے دوران پہلے ہی بہت نقصان پہنچا تھا، جس کی وجہ سے قطر کو گیس کی پیداوار روکنے پر مجبور ہونا پڑا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قطر ایل این جی پیدا کرنے والے دنیا کے معروف ممالک میں سے ایک ہے، لیکن 2 مارچ کو اہم تنصیبات پر ڈرون حملوں کے بعد سے قطر نے ایل این جی کی پیداوار روک دی تھی۔

Related posts

بھارت کے یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ ، مکمل ہڑتال

Mobeera Fatima

چیخ کی گونج نے دنیا ہلا دی، آسٹریلوی شہری نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

Mobeera Fatima

ایران اور اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزی نہ کریں ، ڈونلڈ ٹرمپ کی اپیل

Mobeera Fatima

Leave a Comment