Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

فیسکو کا گرین میٹرز کی تنصیب 2ماہ میں مکمل کرنے کا حکم

فیسکو نے اعلان کیا ہے کہ اب گرین میٹرز کی تنصیب کا عمل 3 ماہ کے بجائے صرف 2ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔

فیسکو ہیڈ کوارٹر نے گرین میٹرز جاری کرنے کے عمل کو تیز کرنے کا حکم دیا ہے جس کے تحت گرین میٹرز کی تنصیب کے 2ماہ بعد صارفین کو بل فراہم کیے جائیں گے۔

دوسری جانب سولر پینلز کی قیمتیں مزید کم ہو گئیں، ایک سال کے دوران فی واٹ قیمت 28 روپے تک گر گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق مختلف وجوہات کی بناء پر سولر پینلز کی قیمتیں کم ہوتی جا رہی ہیں، لوکل سپلائرز مزید قیمتیں گرنے کے انتظار میں ہیں۔

ملک میں بجلی کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے سو لر پینلز کی خریداری میں اضافہ بھی ہوا ہے، ایک سال کے دوران پاکستان میں آٹھ ہزار میگاواٹ سولر پینل درآمد کئے گئے۔

Related posts

ڈالر مزید سستا ، اسٹاک ایکسچینج میں 79 ہزار کی حد بحال

Mobeera Fatima

انٹرنیٹ تک بلاتعطل رسائی، پی ٹی اے نے آئی پی اور وی پی این رجسٹریشن کا آغاز کر دیا

Mobeera Fatima

سینئر اداکار جاوید شیخ کے خلاف فراڈ کا مقدمہ خارج

admin

Leave a Comment