Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

وفاقی حکومت کے قرضے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

وفاقی حکومت کے قرضے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ایک سال میں مرکزی حکومت کے قرضوں میں 8 ہزار 848 ارب روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک نے اپریل 2025 تک وفاقی حکومت کے قرضوں کا ڈیٹا جاری کردیا ہے جس کے مطابق ایک سال میں مرکزی حکومت کے قرضوں میں 8 ہزار 848 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

وفاقی حکومت کے قرضوں میں یہ اضافہ مئی 2024ء سے اپریل 2025ء کے دوران ہوا، اپریل 2025 تک وفاقی حکومت کے قرضے 74 ہزار 936 ارب روپے ہو گئے، اپریل 2025ء تک مرکزی حکومت کا مقامی قرضہ 52 ہزار 523 ارب روپے رہا، وفاقی حکومت کا بیرونی قرضہ اپریل 2025 تک 22 ہزار 413 ارب روپے رہا۔

رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ میں مرکزی حکومت کا قرض 6 ہزار 22 ارب روپے بڑھا۔ اپریل 2025ء کے ایک مہینے میں وفاقی حکومت کے قرضے میں 1248 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ جون 2024ء تک مرکزی حکومت کے قرضوں کا حجم 68 ہزار 914 ارب روپے تھا۔

Related posts

وفاقی حکومت کا اسپیس ٹیکنالوجی کے ساتھ اسکولوں کے بچوں کو علم فلکیات سے متعارف کروانے کا فیصلہ

admin

عمران خان کی عبوری ضمانت خارج کرنے کیخلاف درخواست 22 جولائی کو سماعت کیلئے مقرر

Mobeera Fatima

لاہور میں 3 اسکولوں کو ارلی مارننگ اسکول کا درجہ مل گیا

admin

Leave a Comment