Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا پراپرٹی کے نئے ریٹ جاری کرنے کا فیصلہ

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پراپرٹی کے نئے ریٹ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

موقر قومی اخبار کے مطابق ملک بھر کے 42 کے بجائے 54 شہروں کے ریٹ جاری کیے جائیں گے، ایف بی آر کے ریٹ آئندہ چند روز میں جاری ہونے کا امکان ہے، پراپرٹی کے ریٹ کے لیے مزید 12 شہروں میں بھی ایف بی آر ریٹ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع ایف بی آر کا بتانا ہے کہ مختلف شہروں میں جائیدادوں کی قیمتوں کے ازسر نو تعین کا عمل مکمل کر لیا گیا، پراپرٹی کی نئی ویلیوایشن مارکیٹ ریٹس کے زیادہ قریب ہوگی، بلوچستان کے شہروں میں ایف بی آر کا ریٹ کم کیا جائے گا۔

کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور سمیت تمام بڑے شہروں میں پراپرٹی کے نئے ریٹس جاری ہوں گے،ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت قانون سے توثیق کے بعد رواں ہفتے پراپرٹی کے نئے ویلیوایشن ٹیبل جاری ہو سکتے ہیں، اس کا مقصد جائیدادوں پر ٹیکس وصولیوں میں اضافہ کرنا ہے۔

Related posts

معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد پہنچ گئے

Mobeera Fatima

سیلاب متاثرین کیلئے 21 لاکھ سے زائد گھر بنائے جائیں گے، وزیر اعلیٰ سندھ

Mobeera Fatima

آرمی چیف سے چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین کی ملاقات

Mobeera Fatima

Leave a Comment