Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ایف بی آر نے تمام فیلڈ فارمیشنز میں ہفتہ وار تعطیل ختم کر دی

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تمام فیلڈ فارمیشنز میں ہفتہ وار تعطیل ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ باقاعدہ سرکلر کے مطابق، رواں ہفتے کے آخر میں آنے والے دنوں یعنی 23 اور 24 مئی 2026  (ہفتہ اور اتوار) کو تمام فیلڈ فارمیشنز کھلی رہیں گی تاکہ ٹیکس دہندگان معمول کے مطابق اپنے ٹیکس واجبات جمع کروا سکیں۔

بورڈ کے مطابق یہ فیصلہ ٹیکس دہندگان کو سہولت فراہم کرنے اور ٹیکسوں کی بروقت وصولی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

مراسلے میں تمام ماتحت اداروں کو واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ تمام بڑے ٹیکس دہندگان دفاتر (ایل ٹی اوز)، درمیانے ٹیکس دہندگان دفاتر (ایم ٹی اوز)، کارپوریٹ ٹیکس دفاتر (سی ٹی اوز) اور علاقائی ٹیکس دفاتر (آر ٹی اوز) ہفتہ اور اتوار کو بند نہیں ہوں گے۔

یہ تمام دفاتر مقررہ تواریخ کو ڈیوٹیز اور ٹیکسوں کی وصولی کے لیے معمول کے مطابق کام کاج جاری رکھیں گے۔

Related posts

اب فرش یا گاڑی دھونا بھی مشکل، ہزاروں روپے کا جرمانہ ہو گا

Mobeera Fatima

اسلام آباد میں ایم ٹیگ سینٹرز کی تعداد میں اضافہ کردیا گیا

Mobeera Fatima

پیپلز پارٹی خواجہ آصف کے بیان پر برہم، حکومت سے وضاحت طلب

Mobeera Fatima

Leave a Comment