Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

معروف ترک مذہبی رہنما فتح اللہ گولن امریکا میں انتقال کر گئے

ترک صدر طیب اردوان کی حکومت کے ناقد اورمعروف مذہبی رہنما فتح اللّٰہ گولن 83 برس کی عمر میں امریکا میں انتقال کر گئے۔

قریبی ذرائع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فتح اللّٰہ گولن کچھ عرصے سے علیل تھے اور گزشتہ شب اسی اسپتال میں انتقال کر گئے۔

فتح اللّٰہ گولن کا تعلق ایک مذہبی گھرانے سے تھا، ان کے والد امامِ مسجد تھے جبکہ والدہ بچوں کو قرآن پڑھاتی تھیں ، انہوں نے ایک مدرسے تعلیم حاصل کی اور مسجد کے امام اور خطیب کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔

فتح اللّٰہ گولن خاصہ عرصہ ازمیر میں خطیب رہے اور انہوں نے وہیں سے اپنے دینی دعوتی کام کا آغاز کیا ، ان پر 2016ء میں ترک صدر طیب اردوان کے خلاف بغاوت کا الزام لگایا گیا تھا۔

Related posts

پلانٹ فار پاکستان ہو یا گرین پنجاب پروگرام یہ مستقبل محفوظ بنانے کی تحریک ہے، مریم اورنگزیب

Mobeera Fatima

حکومت کا دسمبر اور جنوری میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس نہ دینے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

حکومت نے 45 دنوں میں 32 کھرب روپے کا قرضہ لے لیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment