Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

فخرزمان نے پی ایس ایل میں نصف سنچریوں کے ریکارڈ میں محمد رضوان کو پیچھے چھوڑ دیا

لاہور قلندرز کے اوپنر بیٹر فخرزمان نے پی ایس ایل میں نصف سنچریوں کے ریکارڈ میں محمد رضوان کو پیچھے چھوڑ دیا۔

گزشتہ روز انہوں نے کراچی کنگز کے خلاف پی ایس ایل کیرئیر کی اکیسویں نصف سنچری بنائی، اس نصف سنچری کے ساتھ انہوں نے محمد رضوان کو پیچھے چھوڑ دیا۔

پی ایس ایل میں محمد رضوان نے بیس نصف سنچریاں بنا رکھی ہیں، 21 نصف سنچریاں بنا کر فخر زمان دوسرے سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

پی ایس ایل میں سب سے زیادہ نصف سنچریوں کا ریکارڈ بابراعظم کے نام ہے انہو ں نے 33 نصف سنچریاں اسکور کر رکھی ہیں۔اس طرح محمد رضوان اب نصف سنچریوں کی تعداد کی نسبت سے تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

Related posts

ترکیہ میں زہریلی شراب پینے سے 17 افراد جاں بحق ، 22 کی حالت غیر

Mobeera Fatima

قانون کی بالادستی نہیں ہو گی تو ملکی معیشت نہیں چلے گی، شاہد خاقان عباسی

Mobeera Fatima

ریکوڈک منصوبے کے 15 فیصد شیئرز 540 ملین ڈالر میں سعودی عرب کو فروخت کرنے کی منظوری

Mobeera Fatima

Leave a Comment