Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

عوام کو بڑا جھٹکا ، پٹرولیم لیوی میں 8.02 فیصد اضافہ

عوام کو ایک اور جھٹکا ، حکومت نے ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ پٹرولیم لیوی کا بوجھ عوام پر ڈال دیا۔

پیٹرولیم لیوی میں 8 روپے 2 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا، جس کا اطلاق آج سے ہو گا، حکومت پیٹرول اور ڈیزل پر 70 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی وصول کر رہی تھی، نوٹیفکیشن کے بعد پٹرول پر لیوی 78 روپے 2 پیسے فی لٹر ہو گئی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 77 روپے ایک پیسے، مٹی کے تیل پر پٹرولیم لیوی 7 روپے 99 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل پر پیٹرولیم لیوی میں7 روپے 62 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم قیمتیں برقرار رکھ کر لیوی کی شرح میں ایڈجسٹ کر دیں، لیوی میں اضافہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے کیا گیا، صدر مملکت کی جانب سے پٹرولیم لیوی آرڈنینس میں ترمیم کی گئی۔

Related posts

رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے کمیٹی اجلاس پر کتنی رقم خرچ ہوئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

Mobeera Fatima

بی این پی مینگل کا بھی آئینی ترمیم کی مخالفت کا فیصلہ

Mobeera Fatima

یوم پاکستان پریڈ محدود پیمانے پر منعقد کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment