Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

فخر زمان نے اپنے پلیئر ایجنٹ سے راہیں جدا کر لیں

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر فخر زمان نے کیریئر سے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اپنے پلیئر ایجنٹ سے راہیں جدا کر لیں۔

فخر زمان کے بڑے بھائی گوہر زمان نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ  فخر زمان کمپنی کا حصہ نہیں رہے۔ وائٹ بال کپتان محمد رضوان اور سابق کپتان بابر اعظم سمیت کئی کرکٹرز اس کمپنی سے منسلک ہیں۔

ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر سوشل میڈیا پوسٹ کی وجہ سے فخر زمان نے کمپنی کو چھوڑا ہے، مبینہ طور پر پلیئر ایجنٹ نے سوشل میڈیا پوسٹ کے لیے مناسب وقت کا انتخاب نہیں کیا۔

فخر زمان کے قریبی لوگوں کو شک ہے کہ ایک اور کرکٹر کو فائدہ پہنچانے کے لیے پوسٹ کی گئی ، سوشل میڈیا پوسٹ کی وجہ سے فخر زمان مشکل میں پھنس گئے۔ فخر زمان کو سینٹرل کنٹریکٹ ملا اور نہ ہی وائٹ بال ٹیم میں جگہ مل سکی۔

Related posts

اسکولوں کا معیار بہت گر چکا ، ٹرمپ نے محکمہ تعلیم بند کرنے کے حکمنامے پر دستخط کر دیئے

Mobeera Fatima

آسٹریلیا کا نوجوان کرکٹر پریکٹس سیشن کے دوران گیند لگنے سے ہلاک

Mobeera Fatima

چیمپیئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب 16 یا 17 فروری کو ہونے کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment