Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع ، ویڈیو لنک پیشی پر جواب طلب

عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی مختلف کیسز میں عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جج محمد افضل مجوکا نے بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

عمران خان کی ویڈیو لنک پیشی نہ کروانے کے حوالے سے جیل حکام نے آج بھی جواب نہیں جمع کروایا جس پر عدالت نے جیل حکام سے دوبارہ رپورٹ طلب کر لی۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ آج انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں 4 ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت ہے ، عبوری ضمانت میں توسیع کی جائے جس پرعدالت نے عبوری ضمانت میں 19 ستمبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

 

Related posts

تحریک انصاف بلوچستان کے صدر دائود شاہ تھری ایم پی او کے تحت گرفتار

Mobeera Fatima

قومی ٹیم میں شمولیت کیلئے یو یو ٹیسٹ پاس کرنا لازمی قرار

Mobeera Fatima

سندھ اور خیبر پختونخوا میں میٹرک امتحانات کا آغاز

Mobeera Fatima

Leave a Comment