Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور اور شکیل خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور سابق صوبائی وزیر شکیل خان کے درمیان مبینہ تلخ کلامی ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تلخ کلامی گزشہ رات ایک بجے کے قریب تحریک انصاف کے پارلیمنٹرینز کے واٹس ایپ گروپ میں ہوئی، علی امین گنڈا پور اور شکیل خان میں ایک گھنٹے تک تلخ جملوں کا تبادلہ جاری رہا۔

ذرائع کا بتایا کہ علی امین گنڈا پور اور شکیل خان نے ایک دوسرے پر کرپشن کے الزامات لگائے، شکیل خان نے وزیر اعلیٰ کو بااختیار نہ ہونے کا طعنہ بھی دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تلخ کلامی کے دوران شکیل خان نے واٹس گروپ میں ہی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو استعفی دیا، جس پر علی امین گنڈاپور نے جواب دیا کہ میں نے پہلے ہی سے آپ کو فارغ کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دیگر وزراء اور اراکین اسمبلی کی مداخلت پر دونوں نے واٹس ایپ گروپ سے میسیجز ڈیلیٹ کر دیئے۔

Related posts

خیبرپختونخوا میں گورننس کا شدید بحران ہے، مولانا فضل الرحمان

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ میں مثبت کاروبار ، انڈیکس نے پھر ایک لاکھ ، 12 ہزار کی حد عبور کر لی

Mobeera Fatima

یو اے ای نے بغیر لائسنس ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر قرآن مجید کی تعلیم پر پابندی عائد کر دی

admin

Leave a Comment