Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ایلیٹ فورس نواز، شہباز کا لگایا ہوا پودا، پولیس پر لگے دھبے ہم دھوئیں گے، مریم نواز

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ایلیٹ فورس نواز شریف اور شہباز شریف کا لگایا ہوا پودا ہے، وہ وقت دور نہیں جب پولیس پر لگے دھبے ہم دھوئیں گے۔

لاہور کے بیدیاں ٹریننگ سنٹر میں ایلیٹ فورس پنجاب کی پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں پاس آؤٹ ہونے والے جوانوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ 860 ایلیٹ فورس کے جوان پاس آؤٹ ہو رہے ہیں، تقریب میں شرکت کرکے بہت خوشی ہورہی ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہا جب میں آپ کو حلف لیتے ہوئے سن رہی تھی تو میرے رونگٹے کھڑے ہورہے تھے۔ چاہے میں ہوں یا آپ ہوں، میں سمجھتی ہوں کہ یہ بہت بڑی ذمہ داری ہے جو چند افراد کے حصے میں آتی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہا مجھے آج جان کے خوشی ہوئی کہ پاس آؤٹ ہونے والے 860 جوانوں میں 70 خواتین ہیں۔ میں ان کے والدین کو مبارکباد دینا چاہتی ہوں اور جب قوم کی بیٹیاں لڑکوں کے شانہ بشانہ اپنے فرائض انجام دیں گی تو ہمیں فخر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ میں آپ ہی میں سے ہوں،آپ کی یونیفارم پہن کر آئی ہوں، یہ وردی نہیں وہ قومی خدمت ہے جو کم بیٹوں اور بیٹیوں کے نصیب میں آتی ہے، ایلیٹ فورس کی بچیاں بیٹوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر اپنے فرائض انجام دیں گی۔

لیگی رہنما نے کہا کہ پولیس چوکیوں پر حملے ہورہے ہیں جن کو ہمارے جوان بہت بہادری سے روک رہے ہیں اور دہشتگردوں کو جہنم واصل کر رہے ہیں۔ میں نے آئی جی کو کہا ہے کہ جو جدید ہتھیار انہیں چاہیے وہ لیں، اس میں رات کے اندھیرے میں دیکھنے والی دوربین بھی ہم نے دی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب میں گھر سے نکلتی ہوں تو میرے کندھوں پر ذمہ داری کا احساس ہوتا ہے، یہ وردی بہت بڑا امتحان ہے، جو حلف آپ نے اٹھا یا ہے۔ جو وعدے آپ نے کیے ہیں وہ نبھانے ہیں، مظلوم کی داد رسی کرنی ہے اور انصاف کے ساتھ آپ نے کھڑے ہونا ہے۔

Related posts

13 کروڑ عوام کو جوابدہ ہوں، مریم نواز

admin

وزیر داخلہ اور سری لنکن ہائی کمشنر کی ملاقات، پاکستانی قیدیوں کی واپسی پر اتفاق

admin

تحریک انصاف کو 6 جولائی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مل گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment