Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

آئندہ چند ماہ میں بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی، اویس لغاری نے خوشخبری سنادی

وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ آئندہ چند ماہ میں بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی،ہم نے اصلاحاتی پروگرام کا آغاز کیا ہے۔

موقر قومی اخبار کے مطابق اویس لغاری نے کہا کہ پروفیشنل بنیادوں پر اقدامات کئے ہیں، ٹرانسمیشن لائن کی خرابیوں کو دور کیا ہے، ہم نے بڑی انقلابی اصلاحات کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ چند ماہ میں بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی، جہاں بجلی چوری ہوگی وہاں لوڈشیڈنگ ہو گی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اوور بلنگ میں بڑی حدتک کمی آئی ہے، اوور بلنگ قطعی قابل قبول نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کب تک کے الیکٹرک کی سبسڈی کا بوجھ اٹھائیں گے، باقی ملک سے کے الیکٹرک کی بجلی مہنگی ہے، کے الیکٹرک کے حوالے سے بڑی شکایات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نیلم جہلم پروجیکٹ میں بڑانقصان ہوا، سال کے آخر میں گردشی قرضے کم ہو جائیں گے، طلب کم ہونے کی وجہ سے کیپسٹی چارجز کا بوجھ ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کیپسٹی چارجز کے بغیر قرضے کم نہیں ہوں گے، 2018 کے روپے کی قدر میں کمی ہوئی، ملکی معیشت میں بہتری آرہی ہے۔

Related posts

آرٹی فیشل انٹیلی جنس سسٹم ، بغیر ہیلمٹ پولیس اہلکاروں کے بھی ای چالان شروع

Mobeera Fatima

نیٹ میٹرنگ کےحوا لے سے کوئی پالیسی تبدیل نہیں کی جا رہی، وزیر توانائی

admin

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے 18 کروڑ ، 40 لاکھ پاسورڈز لیک ہونے کا انکشاف

Mobeera Fatima

Leave a Comment