Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

اسلام آباد، لاہور اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد، لاہور اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلے کی وجہ سے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر آ گئے، چنیوٹ، خوشاب، سرگودھا اور جھنگ میں بھی زلز لے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

پیر محل، فیصل آباد، تونسہ شریف، جڑانوالہ، پاراچنار، کرم اور گردونواح میں بھی زلز لے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

ملتان،  میانوالی، بھکر، کمالیہ، خانیوال، بھلوال،  حافظ آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گجرات،  ساہیوال، چیچہ وطنی، بورے والا، پھولنگر، حجرہ شاہ مقیم، شاہکوٹ، سانگلہ ہل، تلہ گنگ اور چکوال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز ڈیرہ غازی خان کا علاقہ شادی والا تھا اور گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

Related posts

سونے کی قیمت 2 لاکھ 67 ہزار 400 روپے تولہ ہوگئی

Mobeera Fatima

جامع اور غیرمشروط مذاکرات کا حامی ہوں، بیرسٹر گوہر

Mobeera Fatima

“یہ راستہ میرا ہے” دو ہمسایوں میں جھگڑا ، 5 افراد قتل

Mobeera Fatima

Leave a Comment