Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

کراچی میں ایک بار پھر زلزلہ،شدت3اعشاریہ 8 ریکارڈ

شہر قائد کراچی میں زلزلے آنے کا سلسلہ نہ رک سکا، شہر میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیےگئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلےکی ریکٹراسکیل پرشدت3اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی،جس کا مرکزملیر سے 5 کلومیٹر شمال،گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

یکم جون سے اب تک شہر میں 44 بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جا چکے ہیں۔

زلزلہ کیوں اور کیسے آتا ہے؟

ماہرین کے مطابق زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے۔ پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری انڈین اور تیسری اریبئین ہے۔

زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں۔ زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے۔زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں جانب یلغار کرتی ہیں۔

Related posts

اسلام آباد میں اسموگ کا خدشہ ، انتظامیہ نے اینٹوں کا بھٹہ سیل کر دیا ، متعدد افراد گرفتار

Mobeera Fatima

ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے والوں کو پہلے جرمانہ کریں ، فوری مقدمہ درج نہ کیا جائے ، اسلام آباد ہائیکورٹ

Mobeera Fatima

پی ایس ایل 10، ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز آج آمنے سامنے ہوں گے

Mobeera Fatima

Leave a Comment