Daily Systematic Metro News Breaking News
معیشت

ڈالر مزید مہنگا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا مثبت آغاز

انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر مزید مہنگا ہو گیا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا مثبت آغاز ہوا۔

دوران کاروبار انٹر بینک میں ڈالرکی قدر 5 پیسے مزید بڑھ گئی، انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہونے کے بعد 278 روپے 45 پیسے کی سطح پرٹریڈ ہو رہا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر کی قدر میں 14 پیسے اضافہ ہوا اور ڈالر278 روپے 40 پیسے پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز دیکھنے میں آیا، 100انڈیکس115 پوائنٹس اضافے سے75 ہزارکی نفسیاتی حد سے اوپر چلا گیا۔

دوران کاروبار 100 انڈیکس 75 ہزار46 پوائنٹس کی سطح پردیکھا گیا۔ واضح رہے کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز بھی تیزی کا رحجان جاری رہا اور 100 انڈکس 266.71 پوائنٹس (0.36 فیصد) اضافہ کے بعد 74930.69 پوائنٹس پر بندہوا۔

کاروباری سرگرمیوں کے دوران 40 کروڑ، 76 لاکھ، 25 ہزار،139 حصص کالین دین ہوا جن کی مالیت 16.97 ارب روپے تھی۔ مجموعی طور پر 377 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، 161 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور 22 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

اس کے برعکس 194 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ گزشتہ روز پی آئی اے کے 34846148 حصص، پاک الیکٹران لمیٹڈ کے 28542422 حصص، ورلڈ کال ٹیلی کام کے 24078585 اور دیوان سیمنٹ کے 22716228 حصص کا لین دین ہوا۔

ساریٹو سپننگ ملز، کریسنٹ سٹار انشورنس اور عروج انڈسٹریز ٹاپ تھری ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔کے ایس ای 30 انڈکس 74.18 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 24145.68 پوائنٹس پر بندہوا جبکہ فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 4.67 ارب روپے کے سودے ہوئے۔

Related posts

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ، انڈیکس نے بلند ترین ایک لاکھ ، 15 ہزار کی سطح کو چھو لیا

Mobeera Fatima

سونے کی قیمت 2 لاکھ 68 ہزار 500 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

Mobeera Fatima

ڈالر کی قیمت مزید گر گئی ، اسٹاک مارکیٹ میں 78 ہزار کی حد بحال

Mobeera Fatima

Leave a Comment