مہنگا ہونے کے بعد آج پھر ڈالر سستا ہو گیا، روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 20 پیسے کمی ہوگئی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان ہے۔
انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں 20 روپے کمی سے ڈالر 278 روپے میں ٹریڈ کر رہا ہے۔ کاروباری دن کے آغاز پر ڈالر سستا ہو گیا۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر میں دس پیسے اضافہ ہوا اور 278 روپے 20 پیسے پر بند ہوا۔
کاروباری دن کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا،100انڈیکس میں 574 کا پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکے دوران انڈیکس 73ہزار232پوائنٹس پرٹریڈکرتے دیکھاگیا۔
گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا دن رہا، 100 انڈیکس 56 پوائنٹس اضافے سے 72 ہزار 658 پر بند ہوا۔
گزشتہ کاروباری دن 100 انڈیکس 564 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ بازار میں گزشتہ روز ساڑھے 67 کروڑ شیئرز کے سودے 24 ارب روپے میں طے ہوئے۔