Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

انٹر بینک میں ڈالر 9 پیسے سستا ، قیمت 277.70 روپے ہو گئی

انٹر بینک میں روپے کی مقابلے میں ڈالر مزید سستا ہو گیا ہے ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا مثبت آغاز ہوا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی کا بھائو 9 پیسے کم ہوا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 277 روپے 70 پیسے ہو گئی۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا ریٹ 277 روپے 79 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری کا مثبت آغاز ہوا ، 100 انڈیکس میں 100 سے زائدپوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 85 ہزار 868 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز پہلے سیشن میں انڈیکس اضافے کے بعد 86 ہزار کی سطح پر برقرار رہا تھا تاہم آخری سیشن میں کاروبار میں مندی کا رجحان رہا جس کے باعث انڈیکس 86 ہزار سے نیچے آ گیا۔

Related posts

وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس میں مافیا کیخلاف کارروائی کرنے کا اعلان

Mobeera Fatima

امریکی سینیٹر کوری بُکر نے مسلسل 24 گھنٹوں سے زائد تقریر کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

Mobeera Fatima

امریکی صدر نریندر مودی کا نام بھول گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment