Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

ڈالر 7 پیسے سستا ، اسٹاک مارکیٹ نے 79 ہزار کی حد عبور کر لی

پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی آئی ہے ، دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک بار پھر 79 ہزار کی حد عبور کر لی۔

پیر کو کاروبار کے آغاز پرانٹر بینک میں ڈالر 7 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 278 روپے 50 پیسے ہو گئی۔

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا ، کاروبار کے آغاز پراسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 262 پوائنٹس بڑھ گیا جس سے  انڈیکس 79 ہزار160 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

واضح رہے گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ہنڈریڈ انڈیکس 78 ہزار ، 898 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

Related posts

پی ٹی آئی کا مخصوص نشستیں 9 مئی واقعات میں جاں بحق کارکنوں کی بیوائوں کو دینے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

پاکستان میں پہلی مرتبہ پلاٹ کے ملکیتی پیپرز اور شناختی کارڈ کی کاپی پر قرضہ دینے کی منظوری

Mobeera Fatima

زیر تعمیر نئے اسپورٹس اسٹیڈیم کو ارشد ندیم کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان، سونے کا تاج بھی پہنایا جائے گا

Mobeera Fatima

Leave a Comment