کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 16 پیسے سستا ہوا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالرکی قیمت کم ہوکر 278روپے54 پیسے ہوگئی۔
دوسری جانب ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 119 ملین ڈالر اضافے کے بعد 14.64 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 9 اگست کو ختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 9.27 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5.37 ارب ڈالر ہوگئے۔
گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 119 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ۔