Daily Systematic Metro News Breaking News
معیشت

ڈالر 10 پیسے سستا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا مثبت آغاز

انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہو گیا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا۔

انٹربینک میں دوران کاروبار ڈالرکی قدر میں 10پیسوں کی کمی ہونے سے ڈالر 278 روپے میں ٹریڈ کر رہا ہے۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر دو پیسے سستا ہو کر 278 روپے 10 پیسے پر بند ہوا تھا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا مثبت آغاز ہوا، دوران کاروبار 100انڈیکس 217پوائنٹس اضافے سے72ہزار819کی سطح پرپہنچ گیا۔

گزشتہ کاروباری دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رہا،اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 159 پوائنٹس کم ہوکر 72601 پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 720 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ انڈیکس کیگزشتہ روز بلند ترین سطح73 ہزار 79 رہی۔

گزشتہ روز شیئرز بازار میں 97 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت ساڑھے 23 ارب روپے رہی۔

Related posts

ترسیلات زر ، مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر34.7 فیصد کا اضافہ

Mobeera Fatima

لاہور ہائیکورٹ کا دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بند کرنے کا حکم

Mobeera Fatima

ڈالر کو بڑا جھٹکا ، اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم

Mobeera Fatima

Leave a Comment