Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ڈی آئی خان :تحصیل کلاچی میں کرفیو نافذ،گاڑیوں،موٹر سائیکل کی آمدورفت پر پابندی

ڈیرہ اسماعیل خان کی  تحصیل کلاچی میں دفعہ 144کے تحت صبح 6 سے شام  6 بجے تک کرفیو نافذ کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صبح 6سے شام 6 بجے تک لگے رہنے والے کرفیو کے دوران  گاڑیوں اور موٹر سائیکل کی آمدورفت پر پابندی ہوگی جب کہ اس دوران   پوٹہ اور ہتھالہ بازار بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کرفیو کے دوران شہریوں کی نقل و حرکت اجازت سے مشروط ہوگی۔

 دوسری جانب کرفیو کے دوران شہریوں کو  کاغذات ساتھ رکھنےکی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

Related posts

پنجاب اسمبلی، سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب، رانا ثناء اللہ اور سلمیٰ اعجاز کے درمیان مقابلہ

Mobeera Fatima

غیر ملکی وفود کی آمد؛ اسلام ٹریفک پولیس نے ایڈوائزری جاری کر دی

Mobeera Fatima

سوال اتنا ہے کہ فوجی عدالتوں کو عدالتیں کہا جا سکتا ہے یا نہیں؟ جسٹس جمال مندوخیل

Mobeera Fatima

Leave a Comment