Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستانصحت

کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت 10 بڑے شہروں میں ڈینگی پھیلنے کا خدشہ

محکمہ موسمیات نے ڈینگی الرٹ جاری کر دیا، 10 بڑے شہروں میں ڈینگی پھیلنے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ 20 ستمبر سے ڈ ینگی پھیلنے کا خطرہ ہے، کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت 10 بڑے شہروں میں ڈینگی پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

سیلاب زدہ علاقوں میں ٹھہرا ہوا پانی ڈینگی مچھر کی افزائش کیلئے خطرناک قرار دیا گیا ہے، پنجاب اور سندھ کے کئی اضلاع زیر آب ہیں اور لاکھوں متاثرہ افراد شیلٹرز میں مقیم ہیں۔

محکمہ موسمیات نے انتظامیہ کو فومی گیشن اور صفائی کے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی ہے، شہریوں سے کہا ہے کہ وہ گھروں کے گرد پانی جمع نہ ہونے دیں، مچھر دانی کا استعمال کریں۔

Related posts

مرغی کا گوشت 490 روپے کلو ہو گیا

Mobeera Fatima

پی ٹی آئی احتجاج کے دوران ڈی چوک سے گرفتار 32 ملزمان کیسز سے ڈسچارج

Mobeera Fatima

اسلام آباد ائیر پورٹ کی پارکنگ فیس میں اضافہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment