Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

اسلام آباد راولپنڈی کے درمیان جدید و تیز رفتار ٹرین ، سفر 20 منٹ میں طے ہو گا

اسلام آباد راولپنڈی کے شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری، جڑواں شہروں کے درمیان جدید و تیز رفتار ٹرین چلے گی۔

اس ٹرین سے جڑواں شہروں کے باسیوں کو ٹریفک میں پھنسے رہنے جیسے مسائل سے چھٹکا را مل جائے گا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر ریلوے حنیف عباسی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ اسلام آباد راولپنڈی کے درمیان جدید و تیز رفتار ٹرین چلے گی، سفر 20 منٹ میں طے ہو گا، بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ٹرین سے اسلام آباد راولپنڈی میں ٹریفک کا دباؤ کم ہو گا۔

مارگلہ اسٹیشن اسلام آباد سے راولپنڈی صدر تک ریل منصوبے کو مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے، آئندہ ہفتے منصوبہ کے فریم ورک ایگریمنٹ کو حتمی شکل دے کر دستخط کیے جائیں گے۔

ٹریک وزارت ریلوے فراہم کرے گی اور ریل سروس کا انتظام سی ڈی اے سنبھالے گی، اجلاس میں ریل سروس کیلئے جدید ٹرین امپورٹ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

Related posts

عید سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

Mobeera Fatima

شمالی وزیرستان میں آپریشن ، 6 خارجی دہشتگرد ہلاک ، میجر سمیت 2 جوان شہید

Mobeera Fatima

بانی پی ٹی آئی کو کیا سہولیات دی جا رہی ہیں ؟ جیل حکام سے رپورٹ طلب

Mobeera Fatima

Leave a Comment