Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

شاداب کی تنزلی، نسیم کی ترقی، نئے سینٹرل کنٹریکٹس میں بڑی تبدیلیاں متوقع

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹس میں کئی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز میں تنزلی کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی کرکٹرز کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے سینٹرل کنٹریکٹس میں تبدیلی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کچھ کرکٹرز کی کیٹیگری میں تنزلی جبکہ کچھ کو ترقی دی جاسکتی ہے۔

اس حوالے سے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی حالیہ کارکردگی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے انہیں کیٹیگری اے دینے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ایسا ممکن ہونے سے نسیم شاہ کیٹیگری اے میں موجود بابر اعظم، شاہین آفریدی اور محمد رضوان کو جوائن کرلیں گے۔

دوسری طرف قومی کرکٹر اور سابق نائب کپتان شاداب خان کی ناقص کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ان کو اپنی موجودہ کیٹیگری سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے۔ اسی طرح دیگر نامور کرکٹرز کی کیٹیگری میں بھی تنزلی کا امکان ہے۔

پاکستان ریڈ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کیٹیگری بی میں رہنے کا امکان ہے جبکہ کیٹیگری ڈی میں سب سے اہم تبدیلیاں متوقع ہیں۔ محمد نواز اور عماد وسیم کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ ناممکن دکھائی دے رہا ہے۔

Related posts

پنجاب کنگز نے آئی پی ایل میں نئی تاریخ رقم کردی

Mobeera Fatima

یکم جولائی سے17 اگست تک بارشوں کے دوران 189 افراد جاں بحق، 333 زخمی

Mobeera Fatima

چین نے چاند کی مٹی سے بنی اینٹیں خلا میں بھیجنے کی تیاری کرلی

Mobeera Fatima

Leave a Comment