Daily Systematic Metro News Breaking News
سائنس اور ٹیکنالوجی

اسلام آباد ائیر پورٹ پر فائیو جی سروسز کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان ائیر پورٹس اتھارٹی کے شعبہ کمرشل نے مسافروں کی سہولت کے لیے ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے اسلام آباد ائیر پورٹ پر مزید سیلولر نیٹ ورکس کی فائیو جی سروسز فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

حکام کے مطابق ملک کے سب سے بڑے سیلولر نیٹ ورک جاز کے تعاون سے بھی ایئرپورٹ پر فائیو جی سروس فراہم کی جائے گی، اس حوالے سے جاز کے انجیئنرز نے ایئرپورٹ کا دورہ بھی کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر فائیو جی سروسز کی فراہمی کے لیے جدید موبائل فون ٹاور نصب کیا جائے گا، جس سے مسافروں کو تیز رفتار انٹرنیٹ سہولت میسر آئے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل زونگ کی جانب سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر فائیو جی سروس فراہم کی جا چکی ہے۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی حکام کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایت پر دیگر ملکی ایئرپورٹس پر بھی فائیو جی سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

Related posts

سعودی عرب میں بہت جلد خود کار گاڑیاں لانچ ہونے کیلئے تیار

Mobeera Fatima

آئی فون 15 کا دنیا بھر میں غلبہ ، تین ماہ کے دوران سب سے زیادہ فروخت

Mobeera Fatima

اے آئی چیٹس قانونی ثبوت بن سکتی ہیں، وارننگ جاری

Mobeera Fatima

Leave a Comment