Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

لاہور ہائیکورٹ کے سرکاری اخراجات میں بڑے پیمانے پر کمی لانے کا فیصلہ

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے لاہور ہائیکورٹ کے سرکاری اخراجات میں بڑے پیمانے پر کمی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے گریڈ 20، 21 افسران سے سرکاری گاڑیاں واپس لینے کا حکم دیا ہے، چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد مونوٹائزیشن پالیسی کا اجرا کردیا گیا ہے۔

نئی پالیسی کے تحت گاڑیوں کے بجائے افسران کو اب فکس الاؤنس ملے گا، اس کی وجہ سے گاڑیوں کے پٹرول اور مرمت میں ماہانہ خرچ ہونے والے لاکھوں روپے کی بچت ہوگی۔

گریڈ 20 کے افسران کو پٹرول اور مرمت کی مد میں ماہانہ 65 ہزار 960 روپے ملیں گے جبکہ گریڈ 21 کے افسران کو پٹرول اور مرمت کی مد میں ماہانہ 77 ہزار 430 روپے ملیں گے۔

گریڈ 19 کے افسران کو پٹرول اور ماہانہ الاؤنس دینے سے متعلق فنانس ڈیپارٹمنٹ کی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔

Related posts

حکومتی اقدامات سے حج اخراجات گزشتہ برس سے کم ہو گئے

Mobeera Fatima

سعودی عرب میں گرج چمک کے ساتھ مزید موسلا دھار بارشوں کا امکان

Mobeera Fatima

طوفانی بارش سے لاہور ڈوب گیا،ملک میں مزید بارش کی پیشگوئی، الرٹ جاری

Mobeera Fatima

Leave a Comment