Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

افغان مہاجرین کی واپسی کی ڈیڈ لائن ختم، محرم کے باعث آپریشن ملتوی

پشاور: خیبر پختونخوا میں مقیم لاکھوں افغان مہاجرین کے انخلاء کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن 30 جون کو ختم ہو رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق  محرم الحرام کے احترام اور موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے باعث ان کے خلاف آپریشن کو عارضی طور پرملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محرم کا پہلا عشرہ مکمل ہونے کے بعد افغان مہاجرین کے خلاف بھرپور کارروائی صوبے بھر سمیت ملک کے دیگر حصوں میں متوقع ہے، وفاقی حکومت ڈیڈ لائن میں توسیع کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ جلد کرے گی۔

ادھرمختلف حساس اداروں اور متعلقہ محکموں کی جانب سے افغان مہاجرین کی جانب سے حاصل کیے گئے جعلی پاکستانی قومی شناختی کارڈز، غیر قانونی شہریت اور ایسے مشکوک سرکاری ملازمین کی تفصیلات بھی اکٹھی کی جا رہی ہیں جو افغان پس منظررکھتے ہیں۔

Related posts

اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات کیلئے بونا-راست کنیکٹیوٹی منصوبے کا اجراء

Mobeera Fatima

اٹاری بارڈر پر پاکستانی سفارتی اہلکاروں سے بھارتی میڈیا کی بدتمیزی

Mobeera Fatima

یونان کی سمندری حدود میں24گھنٹوں میں100 سے زائد زلزلے

Mobeera Fatima

Leave a Comment