Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

وزیراعظم آزاد کشمیر ڈٹ گئے، استعفیٰ دینے کے بجائے تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر کے وزیرِ اعظم چودھری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دن 2 بجے تک استعفیٰ دے دیں، بصورت دیگر پارٹی عدم اعتماد کی قرارداد فائل کر دے گی۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے پاس اس وقت 36 ارکان کی حمایت موجود ہے اور وہ دوپہر 2 بجے کے بعد کارروائی کا آغاز کرے گی۔

تاہم، ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے استعفیٰ دینے کے بجائے تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ چوہدری انوار الحق ماضی میں کئی بار اعلانیہ طور پر کہہ چکے ہیں کہ اگر مخالفین ان کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لیے درکار نمبرز پورے کر لیں تو وہ بنا کوئی اعتراض اٹھائے “گھر چلے جائیں گے۔”

دوسری طرف پیپلز پارٹی گزشتہ کئی روز سے جوڑ توڑ میں مصروف ہے۔ آزاد کشمیر سے پارٹی قیادت نے صدر آصف زرداری کی بہن فریال تالپور سے کئی ملاقاتیں کیں اور میڈیا پر بھی نمبرز پورے ہونے کے دعوے کیے۔

Related posts

شہریوں کے لئے بڑی خوشخبری، پاسپورٹ بیگ لاک صفر

Mobeera Fatima

الیکشن ہارنے کے باوجود اسمبلی میں بیٹھنے والے شخص کی سیاست پر کیا تبصرہ کیا جائے ، شفقت محمود

Mobeera Fatima

بجلی ایک روپے 27 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment